نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی، مسافرسے 10 کلو سے زائد ہیروئن برآمد


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اے ایس ایف نے نیواسلام آباد ایئرپورٹ پر10 کلوگرام سے زائد منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد غیرملکی ایئر لائن کی پروازی کے 613 سے مانچسٹر جانا چاہتا تھا جس نے 10 کلوگرام سے زائد ہیروئن بڑی مہارت سے بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم زاہد گجرات کا رہائشی ہے جس کو گرفتار کر کے اے این ایف کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں