جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، 8 سالہ بچہ زخمی


جنوبی وزیر ستان (ویب ڈیسک) تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں دھماکا ہوا جس سے 8 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ خبر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں تحصیل سروکئی کے علاقے مدینہ موڑمیں برساتی نالے میں بارودی سرنگ پڑی تھی، جسے 8 سالہ بچے افنان نے اٹھا کرجیسے ہی کھیلنا شروع کیا تودھماکہ ہوگیا۔ دھماکے سے بچے کی ٹانگیں زخمی ہوئیں تاہم بچے کو فوری طورپرمولے خان سرائے اسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن کا آغازکردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں