پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، آنے جانے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا


پڈعیدن (ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی کی بوگیاں پٹری سے اترگئیں، ریلوے کا اپ اور ڈاؤن ٹریک بلاک، ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع نوشہرو فیروز کے علاقے پڈعیدن کے قریب مال گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی متاثرہ ٹرین کے کنٹینرز الٹ گئے۔ پڈعیدن میں ابراہیم شاہ کے مقام پر مال گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس کے بعد کراچی سے لاہور اور پشاور جانے اور وہاں سے کراچی آنے والی ٹرینوں کو مختلف مقامات پر روک دیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے کوٹری سے امدادی ٹرین طلب کرلی گئی ہے جبکہ اپ اور ڈاؤن ٹریک بند کردیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں