کراچی، ویب ڈیسک
بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال نے کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قرض حسنہ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے اسکیم کے بارے میں بتایا کہ اس کے تحت متاثرہ خاندانوں کو بلاسود قرض دیا جائے گا۔
A start for Qarze hasana for poor families for small small things, requirements and bills.
This program shall be extened on a bigger figure for second phase and soon in all areas pic.twitter.com/8dk7PLTj1A
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) April 28, 2020
اس قرض حسنہ کا مقصد کورونا سے متاثرہ خاندانوں کو باعزت طریقے سے مالی امداد کی فراہمی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے لیے خوراک، ادویات، یوٹیلیٹی بلز اور دیگر گھریلو اخراجات پورا کرسکیں۔