پاک فوج نے اہلیانِ تحصیل مری کے دل جیت لیئے، رہمناء تحریکِ انصاف سردار احسن

مری (رپورٹ، شفاعت مقبول عباسی) رہمناء پاکستان تحریکِ انصاف سردار احسن نے کہا ہے کہ کرمکورٹ میں واقع گراونڈ کی بحالی پر تحصیل مری کے ہر فرد اور ہر جوان کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ ساتھ دینے پر نعمان عباسی اور حماد سکندر کا مشکور ہوں۔
مری کے نوجوان سیاسی کارکن سردار احسن عباسی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی کا مخالف نہیں ہوں۔ جو میری مخالفت کرتا ہے میں اسکا بھی احترام کرتا ہوں۔ منافقت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ اگر انسان میں جذبہ ہو تو وہ بغیر کسی منصب کے بھی بہت کچھ کر سکتا ہے۔ اہلیانِ تحصیل مری کا مشکور ہوں جنہوں نے میری حمایت کی اور خصوصاً نعمان عباسی اور حماد سکندر سرمد منصور حزیفہ طاہر قیصر عباسی خرم حفیظ شانی عباسی وجاہت عباسی عاطف مرتضی و دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مسئلہ میں میرا برپور ساتھ دیا اور اللہ تعالی کے فضل سے یہ معاملہ حل ہوا۔
واضح رہے کہ مری کے علاقہ کرمکوٹ میں واقع کرکٹ گرائونڈ پاک فوج کے زیرِ استعمال ہونے کی بنا پر عام عوام کے لئے بند تھا جو مقامی رہنماء پاکستان تحریکِ انصاف سردار احسن کی کاوشوں کے بعد پاک فوج کے تعاون سے عوام کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں