دادو، گاڈہی برادری کے مابین تنازعہ، درجن سے زائد زخمی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں گاڈہی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔ خواتین اور بچوں سمیت درجن سے زائد افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں دیدار، احمد علی، نور محمد، نظیراں، حنیفاں، زوہیب، اقبال، زبیر اور دیگر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان معمولی بات پر تصادم ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں