دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) سیتاروڈ میں نہر میں نہاتے ہوئے دو بھائیوں سمیت چار نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ علاقہ مکینوں نے نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں خان بہادر لاکھو، علی محمد لاکھو، عبدالرسول لاکھو اور لیاقت پلیپوٹو شامل ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 9 سے 15 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments