جیکب آباد، محکمہِ خوراک کی کارروائی، رائس مل سیل

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) گندم کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف محکمہِ خوراک کی کارروائی۔مختلف رائس ملز پر چھاپوں کے دوران 25 ہزار من ذخیرہ کی گئی گندم کی بوریاں بر آمد کرکے ایک رائس مل کو سیل کردیا گیا ہے۔
محکمہِ خوراک کے ضلعی کنٹرولر نے اسسٹنٹ کمشنر ناصر عباسی اور پولیس کے ہمراہ مختلف ملز اور آٹے کی چکیوں پر چھاپے مارے۔ چھاپوں کے دوران مہران رائس مل میں ذخیرہ کی گئی 25 ہزار من گندم کی بوریاں برآمد کرلی گئیں جس کے بعد مل کو سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈی ایف سی روشن پہنور کا کہنا تھا کہ گندم کے ہدف کو پورا کرنے کیلئے ضلع بھر میں ملز پر کارروائیاں کر کے گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں