دادو، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دادو نےگندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کی ہیں۔ اے ڈی سی نظیر سومرو اور محکمہِ خوراک کے افسران نے مشترکہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ میں رائیس ملز اور گوداموں پر چھاپے مارے جس کے نتیجے میں گندم کی ذخیرہ کی گئی ایک لاکھ سے زائد بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظیر سومرو نے رائیس ملز کو سیل کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں ذخیرہ اندوزی ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں