ملیر، مستحقین کی مدد میں نوجوان پیش پیش

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) سماجی رہنماؤں کی جانب سے ملیر کے دور دراز علاقوں میں آباد غریب محنت کش لوگوں تک راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کاٹھوڑ یوتھ فورم کے ناصر روشن، نظیر حاجی، سلاسل تنظیم کے وحید چھٹو، خادمین سندھ کے ذوالفقار واہوچو، سماجی کارکن بلاول لاکھو و دیگر نے مخیر حضرات سے راشن جمع کرنے کے بعد ملیر کے یونین کونسلز درسنہ چھنہ، چوہڑ، موئیدان، گڈاپ اور کاٹھوڑ کے پسماندہ گوٹھوں کے مستحقین تک پہنچے اور راشن تقسیم کیا۔ اس موقع پر سماجی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ماہِ رمضان کے بعد عید کی آمد ہے۔ ہمیں فاقوں میں مبتلا انسانوں کے علاوہ غریب بچوں کے عید کیلئے بھی کوششیں کرنی چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں