ٹھٹھہ، صحافی کو انصاف دلانے کے لئے ایس ایس پی کا نوٹس

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ایس ایس پی ٹھٹہپ ڈاکٹر محمد عمران خان نے ٹھٹہ کے سینیئر صحافی اور مکلی پریس کلب کے صدر اعجاز واریو کو موبائل فون کال پر دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے بھرپور قانونی کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں اور صحافی اعجاز واریو کو انصاف دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا ہے کہ صحافی اپنے قلم کے ذریعےاہم معاملات کی مؤثر نشاندہی کر رہے ہیں جو عمل قابلِ تعریف ہے اور اس صورتحال میں صحافیوں کی مکمل قانونی معاونت کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں