اشرف خان کے لندن میں انتقال پر افسوس ہوا ہے، علی حیدر

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) سائبان انٹرنیشنل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سکریٹری حیدر علی حیدر نے اپنے تعزیتی بیان برطانیہ میں واقع پاکستانیوں کی عالمی تنظیم پاکستان پروفیشنلز ایسوسی ایشن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر ظفرخان کے بڑے بھائی محمد اشرف خان کے لندن میں انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ مرحوم اشرف خان کے جنازے میں عزیز و اقارب کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے دعائیں کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں