بدین، مرغی مہنگے داموں بکنے لگی، عوام پریشان

بدین (نامہ نگار، ملک دانش الیاس) ماہِ رمضان شروع ہوتے ہی ویسے ہی چیز مہنگی کر دی جاتی ہے لیکن مرغی کے ریٹ تو آسمانوں سے باتیں کرنے لگ گئے۔ چند روز قبل 240 روپے سے 260 روپے فی کلو فروخت ہونے والی مرغی کے ریٹ اب 360 روپے تک جا پہنچے ہیں جسکے باعث لوگ شدید پریشانی سے دو چار ہیں۔ پرائز کنڑول کا عملہ اور انتظامیہ خوابِ خرگوش میں مبتلا اپنے دفتر تک محدود ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ اور پرائز کنٹرول سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع خوروں کے خلاف کارروائی کر کے عوام کو رلیف فراہم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں