ٹھٹھہ، زمین پر قبضہ، متاثرین کا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) یونین کونسل جھمپیر کے گاؤں گودھڑ خان جاکھرو کے رہائشی حاکم علی جاکھرو، مہر علی، معشوق علی، قربان علی اور اویس جاکھرو نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ انکے والد کے انتقال کو ابھی ایک مہینہ بھی نہیں ہوا اور بااثر مخالفین نے ان جا جینا حرام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے فارم والی زمین اور ہمارے پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے ہمیں جانی و مالی نقصان کا خطرہ ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ان کی آبائی ملکیت پر وہ کسی بھی حال میں کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انکے والد علی دوست جاکھرو نے کسی کو قبضہ کرنے نہیں دیا تھا۔ انہوں نے حکامِ بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کی کوشش اور دھمکیاں دینے والے بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ بصورت دیگر سخت احتجاج کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں