ملیر، آوارہ کتوں نے عوام کا جینا اجھیرن کردیا

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) ملیر کے مختلف علاقوں درسنہ چھنہ، پپری، گگھر، ابراہیم حیدری و دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں کی بڑی تعداد موجود نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی۔ ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ گذشتہ روز آوارہ کتوں نے درسنہ چھنہ میں کتوں نے حملہ کرکے معصوم بچے محمد یاسین ولد اسلم جوکھیو اور گگھر میں متعدد بچوں کو زخمی کردیا۔ زخمی بچوں کو لیکر ورثاء مقامی ہسپتالوں میں گئے جہاں ویکسین نہ ہونے کے باعث بچوں کو واپس کردیا گیا۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے مقامی رہنما حاجی حفیظ جوکھیو نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتَ سندھ اور ضلعی کاوَنسل کے پاس کروڑوں کی بجٹ موجود ہے لیکن کتے کے کاٹنے کی ویکسین موجود نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سماجی تنظیم ہینڈز کے زیرِ انتظام ہسپتالوں میں ویکسین کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں