ٹھٹھہ، واپڈا ہائڈرو یونین کے تحت مطالبات کے حق میں احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) آل پاکستان واپڈا ہائڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ٹھٹھہ اور سجاول کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں مکلی حیسکو آفس میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں وحید رند، عبادت، گلاب خان، منور تارو، نعیم احمد، رحمان، قیوم خاصخیلی، قمر بھٹو اور دیگر نے کہا کہ اس لاک ڈاؤن میں ورکرز 24 چوبیس گھنٹے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں لیکن مسائل سالوں سے حل نہیں ہورہے۔
اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تنخواہیں فوری طور پر بڑھائی جائیں اور پینشنرز کی پینشنز بھی بڑھائی جائیں۔ ڈیلیویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو پکا کیا جائے۔ ڈیوٹی کے دوران رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور حادثات میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آگر ایسا نہیں کیا گیا تو پورے ملک میں بجلی کی سپلائی بند کردی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں