ٹھٹھہ، میربحر برادری میں تنازعہ، دس افراد زخمی

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) چلیا کے قریب گوٹھ رمضان میربحر میں میربحر برادری کے دو گروپوں میں معمولی تنازع پر تصادم ہوگیا۔ اس دوران کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں برادریوں کی دو خواتین سمیت دس افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں حاجی دوسو، لقمان، سرور، سکندر، مسمات آمنہ اور دیگر شامل ہیں جن کو فوری طور پر پر مکلی سول ہسپتال پچاھ دیاگیا۔
زخمیوں کہنا تھا کہ ہسپتال میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ ادویات وغیرہ پرائویٹ میڈیکل اسٹور سے منگوانا پڑی ہیں۔ سرکاری طور پر صرف مرہم پٹی موجود تھی۔ دونوں گروپوں کی جانب سے تھانہ کینجھر میں این سی داخل کرادی گئی ہے۔ ملاح برادری کے رہنما ڈاڈا آدم گندرو نے سول ہسپتال مکلی میں زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو ہدایات دیں کہ زخمیوں کا بہتر علاج کرکے ان کی زندگی بچائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں