ملیر، ایس ایس پی کی ہدایت پر بھتہ خور گرفتار

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) ایس ایس پی ملیرکی ہدایت پر تھانہ بن قاسم پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر علاقے سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور تعمیراتی کام کرنے پر بھتہ وصولی کیلئے مقرر کیے گئے شخص مرید حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ا س سلسلے میں ایس ایس پی ملیر سید محمد علی رضا کا کہنا تھا کہ کچھ روز قبل ایک شہری کی جانب سے مذکورہ شخص کو بھتہ وصول کرتے ہوئے ویڈیو کے ذریعے دکھایا گیا جس میں اپیل کی گئی تھی کہ آئی جی سندھ اور ایس ایس پی ملیر مذکورہ بھتہ خور کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں