لاڑکانہ، انصاف دیا جائے، شہری کا اہلخانہ کے ہمراہ احتجاج

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) تحصیل وارہ کے گاؤں ورند ماچھی کے مکین قربان سولنگی نے اپنے بھتیجے محمد صفر کی ناجائزیوں کے خلاف اپنے بچوں کے ساتھ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک قربان سولنگی اور ان کی زوجہ ایمنا سولنگی کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل اپنے بھتیجے کو بیٹی کا رشتہ دیا تھا لیکن کچھ گھرو مسائل کے باعث اس نے ہماری بیٹی کو طلاق دے دی اور اب مکان پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مکان کا آدھا حصہ فیصلے کے مطابق بھی دینے کو تیار ہیں لیکن پورے مکان پر قبضہ جمانے کے لیئے وگن، وارہ اور قمبر شہداد کوٹ کے تھانے پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جو ہم غریبوں کہ ساتھ ظلم اور زیادتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ہم سخت پریشانی میں مبتلا ہیں اور کوئی بھی سننے کو تیار نہیں ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی قمبر شہداد کوٹ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبا کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں