ٹھٹھہ، راشن نہ ملنے کے خلاف پیپلزپارٹی کونسلرز سراپا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ٹاؤن کمیٹی گھارو میں پیپلزپارٹی کے کونسلر اپنے علاقوں میں راشن نہ ملنے کے خلاف رات کے اندھیرے میں ڈی سی آفس کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ دھرنا دینے والے کونسلرز کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقوں میں لوگ مررہے ہیں لیکن اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے راشن نہیں دیا جا رہا۔ دھرنا دینے والے کونسلروں میں امجد سعید، وسیم شیخ، اسد عمرانی اور ممتاز ملاح شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں