ملیر، واٹر اینڈ سیویج بورڈ کے ملازمین کا احتجاج

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) واٹر اینڈ سیوریج آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ پر ملازمین نے یونائیٹیڈ ورکرز یونین کے رہنماوں شیدو جوکھیو، خالد جوکھیو، عبداللہ جوکھیو، امر جلیل مگسی، تنظیم جوکھیو، ظفر بھائی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین کے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ تھے اور وہ عید سے قبل تنخواہیں اور پینشن کی ادا ئیگی کا مطالبہ کر رہے تھے۔
مزدور رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تاحال لیو انکیشمینٹ بھی ادا نہیں کی گئی جو فوری طور پر اد کی جائے بصورت دیگر ملازمین لاک ڈاؤن میں ڈیوٹی دینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دینے پر مجبور ہو جائیں گے جس سے پانی کی فراہمی اور نکاسی آب جیسے معاملات متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ماہ ریکوری نہ دینے کی صورت میں ایم ڈی واٹر بورڈ حکومتِ سندھ سے ڈیڑھ ارب روپے کی گرانٹ دینے کی سمری بھیج دی گئی ہے لیکن حکومتِ سندھ نے اس سلسلے میں ابھی تک کوئی اقدام نہیں کر پائی ہے جس سے پنشنرز، تنخواہیں اور لیو انکیشمینٹ دینے میں تاخیر ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں