ٹھٹھہ، جھمپیر روڈ پر ڈکیتی معمول بن گئی

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) جھمپیر روڈ پر تھانہ جنگشاہی کی حدود میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کا سلسلہ زور پکڑ گیا۔ رات گئے تھانہ جنگشاہی کی حدود گوٹھ خیر محمد بروہی کے نزدیک 3 مسلح نامعلوم ڈاکوؤں نے ٹھٹھہ جھمپیر روڈ بلاک کرکے آنے جانے والی گاڑیوں سے لوٹ مار کے ساتھ خربوزے کراچی میں سپلائی کرکے واپس آنے والی سوزوکی کو روک لیا۔ سوزوکی میں پیپلز پارٹی جھمپیر کے صدر احمد خان پالاری کا قریبی رشتہ دارعباس پالاری اور ڈرائیور حبیب اللہ بارچ بھی موجود تھے جن کو ڈاکوؤں نے یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور جنگل میں جاکر 50 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ایس ایچ او جھمپیر محمد عثمان شر اور ہیڈ محرر محمد صدیق گندرو کو دی گئی جو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اور جائزہ بھی لیا لیکن جنگشاہی پولیس اطلاع ملنے کے بعد صبح کے وقت پہنچی۔ پولیس کے مطابق ہم نے ناکہ بندی کردی ہے۔ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں