جیکب آباد، شہر میں لوڈشیڈنگ سے عوام شدید پریشان

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) شہر کے تمام فیڈرز میں طویل لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی۔ بجلی کی فراہمی نہ ہونے کے باعث کاروبار متاثر ہوئے ہیں۔ شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل رہنے سے گرمی میں کاروبار سمیت گھریلوں زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہِ صیام میں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے علاوہ کئی گھنٹے بجلی بند رہتی ہے جبکہ مسلسل لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کاروبار تو کھل گئے لیکن بجلی نہ ہونے کے باعث کام میں مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب بجلی کی بندش سے متعلق سیپکو حکام کے عملداروں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ٹال مٹول کرتے موقف دینے سے انکار کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں