وزیرِاعلیٰ سندھ نے دوبارہ لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اشارہ دے دیا

کراچی (ویب ڈیسک) وزیرِاعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں احتیاطی تدابیر کا خیال نہ رکھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن میں سختی کی جائے گی۔ جاری کردہ وڈیو پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے رپورٹس ملی ہیں کہ تاجر و عوام لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد احتیاطی تدابیر کو نظرانداز کررہے ہیں۔ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو میرے پاس لاک ڈاؤن دوبارہ سخت کرنے کے علاوہ اور کوئی آپشن نہیں ہوگا۔ لوگ وبا کی شدت کو سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہیں اور ہمارے نظامِ صحت میں مزید دباؤ پڑنے کی سکت برداش کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں