تھرپارکر، منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کارروائی

تھرپارکر (پریس رلیز) ایس ایس پی تھرپارکر عبدالله احمد کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر تھرپارکر پولیس کی منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیان جاری۔ ایس ایچ او چیلہار کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش میگھو ولد تلوکو میگھواڑ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے پانچ لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی کی پولیس کو کامیاب کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں