پی پی پی سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے پی پی پی ورکرز ضلع ملیر کے عہدیداروں کی ملاقات۔

کراچی، ویب ڈیسک
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اطلاعات سیکریٹری سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور پی پی پی حیدر آباد کے صدر صغیر قریشی سے پاکستان پیپلز ورکرز ضلع ملیر کے سابق صدر اور شہید بینظیربھٹو کے پولیٹکل سیکریٹری ناہید خان کے قریبی ساتھی نوید ڈیرو ، عادل ڈیرو ، پی ایس ایف کراچی ڈویژن کے سابق اطلاعات سیکریٹری ولی ناریجو کی ساتھیوں سمیت کراچی کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں سینیٹر مولا بخش چانڈیو سے ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ اس ملاقات کے دوران پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی رابطے ہوئے۔ جس مین نوید ڈیرو عادل ڈیرو اور ولی ناریجو کی پارٹی مین دوبارہ شمولیت اور پارٹی کے دوسرے امور پر بات ہوئی۔
نوید ڈیرو، عادل ڈیرو اور ولی ناریجو نے سینیٹر مولا بخش چانڈیو اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات اور رابطوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی بلاول ہائوس میں اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں ایک اہم پریس کانفرنس کے بعد باضابطہ طور پارٹی مین شمولیت کا اعلان کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں