ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

سکھر (نامہ نگار، علی کھوسو)

ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کمشنر شفیق مہیسر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رانا عدیل کا معمول کا ٹیسٹ کرایا گیا تھا، ان میں کورونا وائرس سے متعلق کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔
کمشنر سکھر شفیق مہیسرنے مزید بتایاکہ رانا عدیل کی فیملی اور دیگر ضلعی افسران کے بھی کورونا ٹیسٹ کرائے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں