دادو، شادی شدہ خاتون پانچ دن بعد بھی بازیاب نہ ہو سکی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں تھانہ بورڑی کی حدود سے 25 سالا شادی شدہ خاتون ایک بچے کی ماں نسیم اختر کو مبینہ طور پر اغواء کرلیا گیا ہے۔ ورثاء نے مغوی خاتون کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایس ایس پی دادو سے بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔
مغوی خاتون کی ماں گل نواز کا کہنا ہے کہ بیٹی کو بااثر وڈیرے زاہد لغاری نے اغواء کیا ہے۔ 5 روز گذرنے کے باوجود بھی پولیس بیٹی کو بازیاب نہیں کرواسکی۔ مغوی خاتون کے بھائی بہادر چانڈیو کا کہنا ہے کہ پولیس اغوا کاروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔
اس نے مزید کہا کہ بہن کی جان کو خطرہ ہے۔ اس کو بازیاب کروایا جائے۔ دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ بورڑی میں مغوی خاتون کے بھائی کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم خاتون کی بازیابی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ بہت جلد لڑکی کو بازیاب کروا لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں