ملیر، عوامی پریس کلب کی جنرل باڈی کا اجلاس

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) عوامی پریس کلب میں جنرل باڈی اجلاس پریس کلب کے جنرل سیکریٹری منظور سولنگی کی صدارت میں منعقد کیا گیا جس اجلاس کی کوآرڈینیشن کے فرائض پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری ارشد علی گبول نے انجام دیئے۔ اجلاس میں پریس کلب کے آفس سیکریٹری عبدالقادر درس، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سرور میمن، عبدالطيف بگھیو، شہزادو مستوئی، زمان جوکھیو، جمشید زہرانی، سجاد حسین شاہ، اصغر لاشاری، اعزازی میمبر محمد علی گھوٹو اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں پریس کلب کی کارکردگی کی رپورٹ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری نے پیش کی جبکہ ادارے کی مالیاتی رپورٹ پریس کلب کے خزانچی یونس آزاد خاصخیلی نے پیش کی۔ اس موقع پر ادارے کی بہتری کے لیے ممبران کی جانب سے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
اجلاس میں محمد علی گھوٹو کی اعزازی میمبرشپ اور ادارے کے لیے فنڈ ریزنگ سمیت پریس کلب میں لیکچر، شاعری مشاعرے سمیت دیگر پروگرام کرانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کے آخر میں پریس کلب کے سینیئر صحافی اور سرپرست سامی میمن اور سینیئر صحافی جامی میمن کے چھوٹے بھائی مرحوم عابد میمن عطاری کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں