ٹھٹھہ، ڈی جی محکمہِ ثقافت کے خلاف اہل قلم سراپا احتجاج

ٹھٹھہ (نامہ نگار، رشید جاکھرو) ضلع کے تاریخی شہر بہارا میں ڈی جی محکمہِ ثقافت سندھ منظور قناصرو کی کرپشن اور ٹھٹھہ کے قلمکاروں کو بلیک میلر کہنے کے خلاف سول سوسائٹی ضلع ٹھٹھہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرین کی رہنمائی مظفر شیخ کر رہے تھے۔ مظاہرین نے پریس کلب بہارا کے آگے ڈی جی محکمہِ ثقافت سندھ منظور قناصرو کی جانب سے ٹھٹھہ کے قدیمی مقامات کینجھر جھیل، مکلی، بھنبور سمیت تمام مقامات کے نام پر کروڑوں روپوں کی کرپشن کے خلاف اور ٹھٹھہ تقافت دوست فورم کے رہنما رشید جاکرسو سمیت ٹھٹھہ کے شعور کو منظور قناصرو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے پر ٹھٹھہ والوں کو بلیک میلر کہنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
اس موقع پر پریس کلب بہارا کے صدر احمد علی خاصخيلی کے ہمراہ سول سوسائٹی کے رہنماؤں جاوید پلیجو، میر مقبول خاصخیلی، ادریس پلیجو، محمد رفیق دل و دیگر نے کہا کہ منظور قناصرو نے ٹھٹھہ کے کینجھر جھیل، مکلی، بھنبور کے نام پر کروڑوں روپے کی خورد برد کی ہے اور پوری سندھ کے قدیمی مقامات کے نام پر کرپشن کی ہے جس کی اعلیٰ حکام کارروائی کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظور قناصرو ٹھٹھہ والوں کو بلیک میلر کہنے پر معافی مانگے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ سول سوسائٹی ٹھٹھہ مرحلہ وار احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ کراچی پریس کلب، حیدرآباد پریس کلب سمیت سندھ بھر کے پریس کلب اور اسلام آباد پریس کلب پر منظور قناصرو کی کرپشن کے خلاف احتجاج کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں