لاڑکانہ، پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن کے وفد کی پریس کلب آمد

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع لاڑکانہ کے وفد نے پریس کلب پہنچ کر نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار پہنا کر مٹھائی کھلائی۔ وفد کی رہنمائی صدر پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن عمران حسن جتوئی کر رہے تھے جبکہ وفد میں جنرل سیکریٹری ظہیر احمد ناریجو، عبدالغفار ملانو، آصف کلہوڑو، نادر کھوسو، عاشق چانڈیو، آصف عباسی، وزیر تنیو اور منیر ملگانی شامل تھے۔
اس موقع پر صدر پیپلز یوتھ آرگنائیزیشن عمران حسن جتوئی نے کہا کہ ملک میں آزادی اظہار و صحافت اور جمہوریت کی جدوجہد میں لاڑکانہ پریس کلب نے ہمیشہ صفِ اول میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران لاڑکانہ پریس کلب کی قابلِ فخر تاریخ و درخشاں روایات کے امین ثابت ہوں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آمریت کا دور ہو یا کٹھپتلی حکومتیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے لیئے آواز بلند کی ہے۔ جدوجہد برائے آزادی صحافت و اظہار میں پاکستان پیپلز پارٹی مکمل طور صحافیوں کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں