لاڑکانہ، آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی

کراچی (ویب ڈیسک) سندھ میں آوارہ کتوں نے عوام کی زندگی عذاب بنادی ہے۔ حکمراں جماعت پیپلزپارٹی کے مرکز لاڑکانہ شہر میں آوارہ کتوں کی عوام پر یلغار معمول بن گئی ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق لاڑکانہ شہر میں دس سے زائد افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تین بچوں اور ایک عورت سمیت دس زخمیوں کو چانڈکا ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ مرکز برائے اینٹی ریبیز ویکسین کے انچارج کے مطابق زخمیوں کو ویکسین دی گئی تھی اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گذشتہ 21 دنوں کے دوران 210 افراد آوارہ کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں