کوٹڈیجی، ریل کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق

کوٹڈیجی (نامہ نگار، فضل محمد بگٹی) ٹنڈومستی کی مضافات میں ایک شخص ریل کے ٹکر سے جاں بحق ہو نے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا شخص رات گئے پھاٹک کے نزدیک بیٹھا تھا کہ اچانک ریل گاڑی کے ٹکر سے جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت علی خان گوپانگ کے طور پر ہوئی اور وہ کوٹڈیجی کے نواحی گاؤں لونگ خان گوپانگ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔
کوٹڈیجی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ضروری کارروائی کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کردیا جو بعد میں ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں