جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) تحصیل گڑھی خیرو میں دیرینہ دشمنی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص قتل ہوگیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ تھانہ گڑھی خیرو کی حدود دوداپورناکہ کے قریب موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں لاڑکانہ کا رہائشی 25 سالا امان اللہ جمالی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ واقعہ کے بعد مسلح ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments