جعلی ڈومیسائل، کشمور میں سندھ ترقی پسند پارٹی کے تحت احتجاج

کشمور (نامہ نگار، غلام عباس دایو) سندھ میں جعلی ڈومیسائل بننے کے خلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کے تحت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی رہنمائی ایس ٹی پی تعلقہ صدر رفیق احمد چنہ، شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری وزیر چنہ و دیگر کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں جماعت کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کررہے تھے۔
اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تعلقہ صدر سندھ ترقی پسند پارٹی رفیق احمد چنہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں غیر متعلقہ افراد کے ڈومیسائل بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی ڈومیسائل کی بنیاد پر غیرسندھیوں کو سندھ کے کوٹے پر سرکاری محکموں میں ملازمتیں دے کر سندھ کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے۔ جعلی ڈومیسائل بنانے والے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر کرپٹ افسران کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو سندھ ترقی پسند پارٹی سندھ بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں