دادو، خیرپورناتھن شاہ میں پولیس کی کامیاب کارروائی

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) خیرپور ناتھن شاہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاؤں لولجا سے چوری ہونے والا سامان، موبائل فون اور 50 ہزار روپے کی نقدی رقم برآمد کرلی جبکہ پولیس نے چوری میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ خیرپور ناتھن شاہ غلام حیدر پہنور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گاؤں لولجا کے رہائشی جمیل ڈیپر کے گھر سے چوری میں ملوث 2 ملزمان محبوب دستی اور ریاض شیخ کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ سامان، موبائل فون اور 50 ہزار روپے کی نقدی رقم برآمد کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں