دادو، ڈاکٹر کی غفلت کے خلاف احتجاج

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مسیحا انسانی جانوں سے کھلواڑ کرنے لگے۔ مسیحاؤں کی ہٹ دھرمی کے باعث معصوم بچہ دنیا میں آنے سے پہلے ہی رخصت ہوگیا۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل عملہ گذشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہے جبکہ او پی ڈیز کا بھی مکمل بائیکاٹ کیا گیا ہے۔
ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹر نے حاملہ خاتون سنیا بھنڈ کا آپریشن کرنے سے انکار کیا جس پر خاتون کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ متاثرہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومتِ سندھ سے لیڈی ڈاکٹر سمیت ہسپتال انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ متاثرین نے الزام عائد کیا کہ لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بچہ جاں بحق ہوا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کو منتیں کرتے رہے لیکن ہماری ایک بھی نہیں سنی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں