دادو، جوہی میں نوجوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، ورثاء کا احتجاج

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) تحصیل جوہی میں پیش آنے والے قتل کا معمہ حل نہ ہو سکا۔ مقتول نوجوان فاروق گاڈہی کے ورثاء تاحال سراپا احتجاج ہیں۔ شہر کی سیاسی سماجی شخصیات کے ہمراہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئے احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ آٹھ روز گذرنے کے باوجود بھی قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔ ہمارے نوجوان کو دن دہاڑے گولیاں ماری گئی تھیں لیکن پولیس کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ مظاہرین نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں