کندھ کوٹ، ایس ایس پی کے خلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

کندھ کوٹ (نامہ نگار، غلام رضا نوناری) شہر میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے خلاف طلباء اتحاد کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شہر کے گھنٹہ گھر چوک سے لیکر پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء ایس ایس پی کندھ کوٹ کے خلاف نعرے بازی کررہے تھے۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ قبائلی تنازعات، اغواء، ڈکیتیاں اور لوٹ مار کی وارداتیں معمول بن گئیں ہیں جن کے باعث عوام عدم تحفظ کا شکار ہے اور پولیس کوئی کارروائی کرنے کو تیار نہیں ہے۔
مظاہرین نے حکومتِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے فوری طور پر ایس ایس پی کو ہٹایا جائے اور امن و مان کو بہتر بنانے کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں