راستے روکنے کی روایت پیپلزپارٹی کو مہنگی پڑے گی، سیف اللہ ابڑو

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) وزیرِاعظم عمران خان کی لاڑکانہ آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی کی جانب سے احتجاج پر رہنما تحریکِ انصاف سیف اللہ ابڑو کا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیف اللہ ابڑو کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کو لاڑکانہ کی انتظامیہ آج صبح تک سیکیورٹی کلیئرنس نہیں دے رہی تھی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے بڑی کوشش کی گئی کہ عمران خان لاڑکانہ نہ آئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِاعظم کے خلاف احتجاج میں پیپلزپارٹی کے صرف 15 سے 20 لڑکے سامنے آئے۔ احتجاج ہی کرنا تھا تو کوئی رہنما یا منتخب نمائندہ سامنے لاتے۔ پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں شکست دیں گے۔ راستے روکنے کی روایت پیپلز پارٹی ڈال رہی ہے تو یاد رکھے کل سیف اللہ ابڑو خود کھڑا ہو کر فریال سمیت پوری قیادت کے راستے روکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں