ملیر، محکمہِ ثقافت سے نظرانداز ہونے والا گلوکار غربت کی زندگی گذارنے پر مجبور

ملیر (نامہ نگار، منظورسولنگی) کھوکھراپار کے مکین نامور گلوکار حبیبِ اللہ منگنہار نے گذشتہ روز عوامی پریس کلب پہنچ کر صحافیوں سے کہا کہ وہ سندھ کے نامور ڈھولک نواز چچا علن منگنہار کے خاندان سے وابستہ ہے اور محکمہِ ثقافت سے رجسٹرڈ ہے لیکن انہیں نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ کسی بھی سرکاری ثقافتی تقریب میں انہیں مدعو نہیں کیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال قبل پروگرام میں بلایا گیا تھا لیکن اس کے بعد سے کسی پروگرام میں نہیں بلایا گیا۔ غریب گلوکار ہوں وظیفہ بھی مقرر نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے چچا ڈھولک نواز علن منگنہار کو ملنے والا سالانہ 35 ہزار وظیفہ بھی بند کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیرِاعلیٰ سندھ اور محکمہِ ثقافت کے ڈائریکٹر جنرل سے اپیل کی کہ انہیں عزت و وقار دے کر سرکاری پروگرامات میں مدعو کیا جائے اور سالانہ وظیفہ مقرر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں