جیکب آباد، غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف سیپکو دفتر کے گھیراؤ کا اعلان

جیکب آباد (نامہ نگار، رمضان ابڑو) شہر میں غیراعلانیہ بجلی کی بندش کیخلاف شہید بھٹو ہاوس سے ندیم قریشی اور صدر چیمبر آف کامرس احمد علی بروہی سمیت دیگر کی قیادت میں پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے وفاقی وزیر بجلی اور سیپکو حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے اپنے خطاب میں کہا کہ جیکب آباد ایشیا کا گرم ترین علاقہ ہے جہاں درجہِ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا یے لیکن سیپکو حکام کی جانب سے 12سے14گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام پہلے ہی گرمی سے تنگ ہیں تو دوسری جانب بجلی کی طویل بندش کے باعث معمولاتِ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر اعلانیہ بندش ختم نہ کی گئی تو سیپکو آفیس کا گھیراؤ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں