دادو، بجلی کی تاروں نے دو جانیں لے لیں

دادو (نامہ نگار، فیاض جعفری) نواحی گاؤں پاٹ شریف میں گیارہ ہزار ہائی وولٹیج کی تاریں گھر پر گرنے کے باعث ماں اور بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ دو کمسن بچیاں زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاٹ شریف کے رہائشی غلام قادر کے گھر سے گزرنے والی گیارہ ہزار ہائی وولٹیج کی تاریں گر گھر پر گر گئیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالا شہربانو اور 20 سالا مٹھل شامل ہیں جبکہ 3 سالا ہیر اور 5 سالا سہنی شدید زخمی ہوئی ہیں جن میں سے 5 سالا بچی سہنی تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں