غیرقانونی پناہ گزین کے خلاف احتجاج کا اعلان

کراچی (پریس رلیز) عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے سندھ میں مقیم غیرقانونی پناہ گزین کو اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ جماعت کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں مقیم غیرقانونی 30 جون کو ملک میں مقیم افغانی، بہاری اور برمیوں کے علاوہ تمام تر پناہ گزینوں کی مدت پوری ہونے جارہی ہے۔ اس موقع پر حکومت پر ان کی واپسی سے متعلق دباؤ ڈالنے کے لئے عوامی جمہوری پارٹی کے تحت احتجاج کیا جائے گا۔
عوامی جمہوری پارٹی کے زیرِ اہتمام 27 جون بروز ہفتہ کراچی میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد احتجاجی تحریک کا دائرہ سندھ بھر میں بڑھایا جائے گا۔ قیادت کا کہنا ہے کہ غیرقانونی پناہ گزین کی مدت پورے ہونے کے بعد حکومت کو فوری طور پر انہیں اپنے واپس بھیجنے کے انتظام کو یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں