لاڑکانہ، مستقل نہ ہونے کے خلاف میل نرسز کا احتجاج

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) کرونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں صفِ اول  میں ڈٹے ہوئے  میل نرسز  نے مستقل نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے سخت نعرے بازی کی۔ احتجاج  کی قیادت عامر لاشاری، واجد کاندھڑو ، نوید جونیجو اور دیگر کررہے تھے۔ اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ کمیشن پاس میل نرسز ہیں اور کرونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی خدمت و علاج کرنے کے لئے وارڈوں میں کام کر رہے ہیں۔  اپنی زندگیاں داؤ پر لگا رکھیں ہیں  جس کے باعث ہمارے خاندان بھی تشویش کا شکار ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب تک ہمیں مستقل نہیں کیا گیا جبکہ کرونا وائرس  کے نام پر 600 ڈاکٹرز کو بھرتی کیا گیا ہے لیکن ہمیں مستقل نہیں کیا گیا۔ ان کے مطابق  سندھ میں کمیشن پاس ایک ہزار 336  میل نرسز کانٹریکٹ پر  کام کر رہے ہیں  تاہم  نرسز کی  ایک ہزار 500 آسامیاں خالی پڑی  ہیں۔انہوں نے وزیرِاعلیٰ سندھ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی کہ کمیشن پاس میل نرسز کو مستقل کر کے پریشانیوں کو دور کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں