لاڑکانہ، قتل میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہونے کے خلاف احتجاج

لاڑکانہ (نامہ نگار، نور احمد عباسی) چنہ محلہ میں سانگی برادری کے تین افراد کو بھتہ نے دینے پر قتل ہوئے ایک سال گذر گیا۔ واقعہ میں ملوث 9 ملزمان میں سے 5 بااثر ملزمان تاحال گرفتار نہ ہونے کے خلاف سانگی برادری کے متاثرین خواتین اور بچوں نے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاھرہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت دھنی بخش سانگی، مومن علی سانگی اور نیاز حسین سانگی نے کی۔
اس موقع پر متاثرین نے کہا کہ ایک سال قبل بے گناہ 3 افراد کو بھتہ نہ دینے پر گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ حیدری میں درج کروایا گیا تھا۔ 9 ملزمان میں سے 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا لیکن بااثر ملزمان عزیز سانگی، بشیر سانگی، رمیز سانگی، رفیق سانگی اوراطہر سانگی کو پولیس نے ابھی تک گرفتار نہیں کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب ملزمان مقدمہ واپس لینے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں اور قتل کرنے کی دھمکیاں دےرہے ہیں۔ متاثرین نے وزیرِاعلیٰ سندھ، آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں