کشمور کے قریب دو بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ، ورثا کی جانب سے علاج کی اپیل

کشمور(رپورٹ: اقرار علی فراس) بخشاپور کے رہائشی دودا خان ڈومکی کے دو بچے پراسرار بیماری میں مبتلا ہیں، بچوں کے والد دودا خان ڈومکی نے بتایا کے وو کراچی میں ٹیکسی ڈرائیور ہے، کم آمدنی کے باعث اپنے بچوں کا علاج نہیں کروا پا رہا۔ اس نے کہا کے میرے بچوں کے علاج پر لاکھوں روپے خرچہ ہے، جتنی بھی جمع پونجی تھی سب بچوں کے علاج پر لگا دی ہے۔ دودا خان ڈومکی نے وزیر اعظم عمران خان ،چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے بچوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرانے کی اپیل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں