تلھار گورنمنٹ ہائی اسکول کی بجلی ایک ماہ سے منقطع،بچے گرمی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور

بدین(رپورٹ: ساحل مہیری)بدین کے نواحی علائقے تلھار کے گورنمنٹ ہائی اسکول ایس اے بی تلہار کی بجلی گزشتہ ایک ماہ سے منقطع، طلبہ و طالبات شدید گرمی میں اسکول کے آنگن میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور، اسکول انتظامیہ کی جانب سے باوانی شوگر ملز انتظامیہ سے اس سلسلے میں ملاقات کی گئی تو مل انتظامیہ نے کہا کے اومنی گروپ کے تمام اکاؤنٹس بند ہیں، مل سمیت کالونی پر حیسکو کی آٹھ لاکھ کی بقایہ جات ہیں، بل ادا نہیں کر سکتے، دوسری جانب اسکول کی جانب سے نیو کنکشن کی درخواست پر حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مل کالونی پر ہمارے بقایہ جات ہیں نیو کنکشن نہیں دے سکتے، اسکول انتظامیا نے حکام سے مطالبہ ہے کہ مذکورہ اسکول کی بجلی کی بحالی کے حوالے سے کچھ کیا جائے تاکہ طلبہ کو تعلیم متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں