حکومت کے خلاف یوم سیاہ، میرپورماتھیلو میں ریلی

میرپور ماتھیلو :(رپورٹ: جعفر شیخ) جمعیت علماء اسلام کی جانب سے یوم سیاہ ریلی کا انعقاد، جعلی نتائج کے زریعے مسلط کی گئی حکومت کو مسترد کرتے ہیں . رہنمائوں کا خطاب۔ میرپور ماتھیلو میں جمعیت علماء اسلام ( ف) کی جانب سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف یوم سیاہ ریلی کا انعقاد کیا گیا. ریلی بھٹائی چوک سے ھوتی ھوئی گھنٹہ گھر پہنچ کر جلسے کی صورت اختیار کر گئی. ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے. کارکنان کی جانب سے حکومت کے خلاف سخت نعریبازی کی گئی . ریلی کے شرکا سے ضلعی امیر مولانا محمد اسحاق لغاری نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ عام انتخابات میں جعلی نتائج کے زریعے جعلی حکومت ملسط کی گئی اور جعلی حکومت نے ایک سال میں ثابت کر دیا کہ یہ عوام دشمن حکومت ھے . آج کی ریلی سے ثابت ھوتا ھے کہ ملک بھر کی طرح گھوٹکی کی عوام نے بھی حکومتی پالسیوں کو رد کردیا…

اپنا تبصرہ بھیجیں