ٹھٹھہ میں بس کھائی میں الٹ گئی، 4 فوت، 20 سے زائد زخمی۔

ٹھٹھہ (رپورٹ، رشید جاکھرو) ٹھٹھہ کے قریب کراچی کے رہائشیوں کی کوچ کا خوفناک حادثہ ۔ تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 25 سالہ ریشماں ، 5 سالہ اسد ، 6 سالہ عرفان اور 7 سالہ افشاں جبکہ زخمیوں میں ریشماں سونیا فرزانہ عائشہ احتشام اور دیگر شامل ہیں 4 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا۔ متاثرہ خاندان درگاہ حضرت جمیل شاہ داتا پیر پٹھو سے حاضری دے کر کینجھر جھیل جارہا تھاکہ تیز رفتاری کے باعث کوسٹر راستے میں حادثے کا شکار ہوا۔ سول ہسپتال مکلی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ،تمام ڈاکٹروں کو گھروں سے بلوایا گیا ، پولیس کی بھاری نفری بھی تعنیات کردی گئی ایس ایس پی ٹھٹھہ نے بھی ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں